امریکی صدر کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ

May 27, 2020


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں ٹوئٹر کی جانب سے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا گیا۔

فیکٹ چیک ( حقائق کی جانچ) کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔

اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔