عید کےموقع پر کورونا وائرس کا مریض فرار ہو کرگھر پہنچ گیا

May 27, 2020

مصر میں کورونا وائرس کا ایک مریض عید کے موقع پر قرنطینہ سے فرار ہو کر گھر والوں سے ملنے کے لیے پہنچ گیا۔

مصر میں کورونا وائرس کا ایک مریض اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کے لیے اسپتال سے فرار ہوگیا جبکہ مصری پولیس نے 35 سالہ مریض کو گرفتار کر کے دوبارہ اسپتال پہنچا دیا۔

مذکورہ شہری کے رشتہ دار اور احباب کورونا وائرس کے مریض کے گھر پہنچنے کے بعد حیران رہ گئے، مریض کا تعلق ملک کے شمالی صوبے البحیرہ کے شہر الدلنجات سے ہے۔

مصر میں اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ سے فرار ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔