چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی اہلکاروں کی دھنائی، مکے مار مار کر منہ سُجا دیے

May 27, 2020

چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی اہلکاروں کی دھنائی، مکے مار مار کر منہ سُجا دیے

چینی فوجیوں نے مشرقی لداخ کے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مکے مار مار کر منہ سُجا دیے۔

چینی فوج نے متنازع علاقے میں گشت کرنیوالی بھارتی فوج کا ناطقہ بند کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارت نے چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش شروع کردی۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مشرقی لداخ کی سرحد پر چین نے گشت پر مامور ان کے اہلکاروں کو نہیں پکڑا۔

واضح رہے کہ مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت اور چین کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔

خیال رہے کہ پانچ مئی کو بھی بھارتی اہلکاروں کی مشرقی لداخ کے علاقے میں چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں تھیں۔

چینی فوج نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے درجنوں بھارتی اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

شمالی سکم میں 9 مئی کو محاذ کھولنے پر بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔