ٹرمپ نے سوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی

May 27, 2020

ٹرمپ نے سوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ کے ڈیلیٹ ہونے پر سوشل میڈیا کو بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے مین اسٹریم میڈیا کے بعد اب سوشل میڈيا سے بھی محاذ آرائی پر اتر آئے ہيں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا جب ٹوئٹر نے ان کے دو ٹوئٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا۔

امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ریپبلکن محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قدامت پسندوں کی آوازوں کو مکمل طور پر خاموش کردے تو ایسا ہونے سے پہلے ہی ہم انہيں یا تو قاعدے میں لائيں گے یا پھر انہيں بند کردیں گے۔

ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں ٹرمپ نےکہا کہ بذریعہ میل، ووٹنگ کا عمل دھوکا دہی اور دھاندلی زدہ الیکش کا باعث بنے گا۔

ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کو جواب میں ایک لنک پوسٹ کیا جس میں بذریعہ میل انتخاب کے حقائق بیان کيے گئے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بیان داغ دیا اور کہا کہ ’ہم بڑے پیمانے پر بذریعہ میل انتخاب کو جگہ نہیں دے سکتے، کیونکہ اس سے دھوکا دہی، جعسازی اور ووٹ کی چوری آزای سے ہوسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ دھوکا دے گا وہ جیت جائے گا، سوشل میڈیا اپنا کردار صاف کرے۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے سوشل میڈيا پر یہ الزام بھی لگادیا کہ اس نے 2016 کے الیکشن میں انہيں ہروانے کی کوششیں کیں اور کہا کہ وہ اس کی مزید چالاک ورژن کو پنپنےکی اجازت نہيں دے سکتے۔