امریکا: سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج

May 27, 2020

امریکا: سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج

امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں شیشے توڑ دیے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتظر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

واقعے کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے پر چار پولیس افسروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

دوسری جانب ان مظاہرین نے سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔