اسلام آباد: پولیس اہلکار پر فائرنگ کا مقدمہ درج

May 27, 2020

اسلام آباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ترنول میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میںلکھا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کی غرض سے ملزمان کو روکا، رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

متن کے مطابق ملزمان کا تعاقب کیا گیا لیکن وہ رش کے باعث فرار ہوگئے۔

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔