بھارت میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا

May 27, 2020

بھارت میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا

بھارت میں گرمی کی شدید لہر پڑگئی ہے، بھارتی ریاست راجستھان میں پارہ پچاس ڈگری کو چھو گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں منگل کا روز ماہ مئی میں دو دہائیوں کا گرم ترین دن رہا۔

نئی دلی، ریاست پنجاب، ہریانا اور اتر پردیش کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

گذشتہ روز راجستھان کے علاقے چھورو Churu میں درجہ حرارت پچاس ڈگری کو چھو گیا۔

نئی دلی میں بھی پارہ 47 اعشاریہ 6 ڈگری کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا، گلوبل ویدر ویب سائٹ کے مطابق منگل کو بھارت کا یہ خطہ دنیا کا گرم ترین خطہ رہا۔

بھارت کے شمالی علاقوں میں 29 مئی تک شدید گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔