یوم تکبیر، نواز شریف کی وفا کی داستان سناتا ہے، مریم نواز

May 28, 2020

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے، وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی،پاکستان زندہ باد ۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اک اک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی اک اک بوند سے، کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کوناقابل تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کر کے بھی عہد وفا نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا، سلام نواز شریف۔