کامیڈین جاوید کوڈو حکومت سے نالاں،بددعا دے دی

May 28, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈین جاوید حکومتی اداروں کی جانب سے ہونے والی مبینہ ذیادتی پر نالاں ہیں اور حکومت کیخلاف سیخ پا ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر اس حکومت نے اچھے کام نہ کئے تو جو کچھ ان کیساتھ ہو رہا ہے، لوگوں کی بددعاؤں کیساتھ اس میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید کوڈو گیس کا بل زیادہ آنے پر نالاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں نے اس فن میں 37 سال گزارے ہیں، میری ایک ٹانگ میں فالج ہے اور ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ برین ہیمرج اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے علاوہ بڑی آنت پھٹ جانے کی وجہ سے آپریشن بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے والدین کے پانچ مرلے کے گھر میں رہتا ہوں اور مجھے سوئی گیس کا بل 14 ہزار، 13 ہزار، 5 ہزار، 21 ہزار اور اب 24 ہزار آ گیا ہے، کیا یہ انعام دینا چاہتے ہیں مجھے؟ میری مدد کرنے کے بجائے مجھے اور ستایا جا رہا ہے اور میری ایک بات یاد رکھیں، حکومت تمہاری نہیں بلکہ حکومت صرف اللہ اور نبوت سرکار دو عالمﷺ کی ہے جبکہ تمہاری صرف اور صرف ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تم لوگوں نے اچھے کام کئے تو دعائیں لے جاؤ گے اور اگر اچھے کام نہ کئے تو جو کچھ تمہارے ساتھ ہو رہا ہے، بددعاؤں کیساتھ اس میں اور بھی اضافہ ہو گا جو تمہاری قبروں میں بھی جائے گا۔ میں نے آج تک کسی کو بددعا نہیں دی لیکن میں تم لوگوں کو دل سے بدعا دے رہا ہوں کیونکہ مجھے ستا کر رکھ دیا ہے تم لوگوں نے، میں چار سال سے بیمار ہوں اور چھ ماہ سے گھر بیٹھا ہوا ہوں، ان حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے۔