کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے ایس اوپیز تیار

May 28, 2020

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی کے لئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی۔ وزیر اعلیٰ سے منظوری کے بعد اعلان جون کے پہلے ہفتے میں جائے گا۔ محکمہ کھیل کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں انڈرو گیمز کی تر بیت کی اجازت دی جائے گی جس کے تحت ایک وقت میں پانچ کھلاڑی سے زیادہ ٹریننگ نہیں کرسکیں گے ۔