بھارتی کرکٹ ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کریگی

May 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں پہلا پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دسمبر میں ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز بر سبین سے ہوگا۔ دیگر دو ٹیسٹ سڈنی اور میلبورن میں ہوں گے۔ افغانستان ٹیم پرتھ میں پرانے واکا اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کا انحصار کورونا کی صورتحال پر ہوگا۔