چاہتا ہوں مجھ پر بننے والی فلم کے ہیرو فہد مصطفے ہوں، سرفراز

May 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ لاک ڈائون کے دوران جب بہت زیادہ اکتاہٹ محسوس کی تو انہوں نے رات گئے گھر کے باہر گلی میں جاگنگ شروع کردی۔ اب کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرتا ہوں ،گھر میں وقت گذار گذار کر تنگ آگیا ہوں۔ میدانوں میں جاکر کھیلنے کا بے چینی سے منتظر ہوں۔ ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ گھر میں بیٹے عبداللہ نے نیٹ بولر بنا دیا ہے۔ اسے بیٹ اور بال کے علاوہ کسی بات کا علم نہیں ہے۔ اگر کبھی کسی نے میری زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کی تو اس میں ہیرو فہد مصطفےٰ ہوں گے۔