بین اسٹوکس کا متنازع بیان، پاکستان کا آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے کا فیصلہ

May 28, 2020

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے لئے بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بدلی سے کھیلی اور جیتا ہوا میچ ہار گئی۔روھت شرما کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے ورلڈ کپ ہیرو بین اسٹوکس کےیہ متنازع بیان کو آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین احسان مانی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بین اسٹوکس کے بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

اسٹوکس نے اپنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ بھارت نے گذشتہ سال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تاکہ پاکستان کو سیمی فائنل کی ریس سے باہر کیا .ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس اپنی کتاب میں نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیے۔

بین اسٹوک کا کہنا ہےکہ جس طرح بھارت نے بیٹنگ نے اس میچ میں بیٹنگ کی تھی اس سےلگتا ہی نہیں تھا وہ میچ جیتنا چاہتے تھے ،ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے338رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹ پر306رنز بنائے اور31رنز سے میچ ہار گئی۔میچ میںپہلے کوہلی اور روہت شرما اور بعد میں دھونی کی بیٹنگ پر حیرت ہوئی ۔