فرانس کا اسرائیل سے غرب اردن کے الحاق کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ

May 28, 2020

پیرس (جنگ نیوز )فرانس نے اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے فیصلے اور اقدامات پر سخت رد عمل آسکتا ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق سے متعلق کسی بھی اعلان سے باز رہے۔