ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے کینسر ٹرانسپلانٹ اور دمہ کے مریض شیلڈنگ لسٹ سے نکال دئیے گئے

May 28, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) اس سے قبل کے ڈاکٹرز کینسر، جگر کی بیماری اور شدید دمے کے مریضوں سے بات کرتے ان مریضوں کو برطانوی حکومت کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی فہرست (شیلڈنگ لسٹ) سے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے نکال دیا گیا ہے۔ صحت کی مختلف حالت والے افراد کو شیلڈنگ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ اس ٹیکسٹ میں لوگوں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اب سرکاری کھانوں کے پارسلوں کے بھی اہل نہیں ہوں گے۔