بھارت کا جنوبی ایشیا کے ساتھ محدود تجارتی رابطہ

May 28, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی برآمدات کا بہت بڑا حصہ اس کے پڑوسیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ 1991سے لے کر 1999تک ملک کی علاقائی تجارت میں اضافہ کم تھا۔ 2008میں بھارت کی N8پڑوسیوں کے ساتھ تجارت 13.45 ارب امریکی ڈالرز کے عشری عروج پر پہنچی۔ عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے 2009میں کمی کے بعد اگلے پانچ سالوں میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھارت کی تجارت دوگنی ہوکر 2014میں 24.69 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔