ترجمان مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر ڈائریکٹر حج مکہ کی سیاسی تعیناتی کی خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیدیا

May 28, 2020

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ڈائریکٹر حج مکہ کی سیاسی تعیناتی کی خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیدیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردیے گئے ایک وضاحتی بیان میں ترجمان کے مطا بق لمز لاہور نے گریڈ انیس کے افسران کا امتحان لیاتھا۔ بعد ازاں ہائی پاور بورڈ کی سفارش پر جولائی 2019 میں وزیر اعظم نے نئے ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی کا تقرر کیا۔یہ ا مرقابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہوا ہے کہ کسٹم کے ایک ریٹائرڈ افسر خاور ما نیکاکو ڈائریکٹر حج مکہ لگا دیا گیا ہےجن کا مخصوص سیا سی پس منظر ہے۔