اربوں روپے سے ریڈارز کو اپ گریڈ و ارلی فلڈ وارننگ سنٹرز بنانے کا فیصلہ

May 28, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) محکمہ موسمیات نے موسم کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شہروں میں اپنے ریڈار کو اپ گریڈ کرنے اور ارلی فلڈ وارننگ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان منصوبوں پر ساڑھے چار ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک گرانٹ دیگا‘ چراٹ میں نیا ریڈار لگے گا‘ منصوبوں کی تجاویز منظور ہوچکی ہیں، ان منصوبوں کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک گرانٹ دے گا جبکہ جاپان کی مدد سے کروڑوں روپے کی لاگت سے چالیس سے زائد آبزرویشن سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔