پی ایس پی ہر مظلوم پاکستانی کی آواز ہے، مصطفیٰ کمال

May 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے قول و فعل کے تضاد کا مشاہدہ کرنے کے بعد مایوس ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج وزیراعظم، وزرا، گورنر اور مئیر کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ عوام کا جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کبھی بھی اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کی آواز ہے اور ہر گزرتے لمحے کیساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکیا۔