بھارت کوکسی بھی شرارت کامنہ توڑ جواب ملے گا،گورنر

May 28, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی خود بھارت اوراَ من کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے۔آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے نر یندر مودی کے جنگی جنون نے خطے میں اَمن کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہی بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آنکھیں بند کر نے کی بجائے بھارت کے جنگی جنون،کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت اور دو ٹوک نوٹس لینا چاہیے۔وہ گورنر ہاؤس میں آزاد کشمیر سے تحر یک انصاف کے رکن مرزا ابوبکر جرال کی قیادت میں ملاقات کر نے والے کشمیر ی وفد سے گفتگو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندوتواکے خلاف بین الاقوامی سطح پر اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کوکھلے عام مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بھارت کا بطور ہتھیار استعمال کرنا شر مناک اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے وقت آچکا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارت کو دنیا میں سفارتی دباؤ کے ذریعے مجبور کیا جائے کہ وہ اقلیتوں اور کشمیر یوں پر مظالم کا نہ صرف سلسلہ فوری بند کر یں بلکہ کشمیر یوں کو آزادی اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں۔