لیسکو کاہائی لاسز علاقوں میں آج سےلوڈشیڈنگ کرنیکافیصلہ

May 28, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکوہائی لاسز علاقوں میںآج سےدوبار ہ بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر ے گا ،عید کے بعد بجلی کی ڈیمانڈ 3400 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے،صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے سےکھپت چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی لہذاتین کیٹیگریز میںبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی، بیس فیصدلائن لاسز والے فیڈرزلوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوگے،تیس فیصد تک فیٖڈروںپر تین،چالیس فیصد تک پانچ گھنٹے،چالیس فیصد سے زائد لائن لاسز والے علاقوں میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔ لیسکوکے ناردرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ای عامر یاسین کی نگرانی میںسرچ آپریشن کےدوران دو ہزار سے زائد کنکشنز چیک کیے گئے جن میں سے 39 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جس پر تمام خلاف ضابطہ کنکشنز منقطع کر کے چوہتر ہزار ڈیٹیکشن یونٹس بجلی چوریکی مد میں چارج کیے گئے۔