پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن وینٹی لیٹرز اور عملے کی شدید کمی ہے،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن

May 28, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کروناکے خلاف لڑتے ہوئے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔جبکہ حکومت پنجاب کورونا کو کنٹرول کرنے کی بجائے ہسپتالوں پر نجکاری کا قانون لاگو کرنے میں مصروف عمل ہے۔یہ بات ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئر مین ڈاکٹر سلمان حسیب نےمیڈیا کو جاری کر دہ اپنے ایک پیغام میں کہی انہوں نے کہا کہ ایک طرف پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن وینٹی لیٹرز اور عملے کی شدید کمی ہے۔دوسری طرف حکومت پنجاب اب ہیلتھ پروفیشنلز ز کو تنگ اور پریشان کرنے کے لیے نت نئے حربے استعمال کر رہی ہے۔