دینی مدارس کے طلباء کامزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کرسکتے،اشرف آصف جلالی

May 28, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اقدام نہایت غلط تھا۔شعبہ حفظ کو بند کرنے سے حفاظ کی سالانہ گردان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔مدارس میں درس و تدریس کے سلسلہ کی برکات پورے معاشرے کو ملتی ہیں۔مدارس دینیہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کیلئے جلد ہی ”مدارس تعلیمی کنونشن“ منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے مدارس اہل سنت کے ناظمین اور مہتمم حضرات سے روابط شروع کر دئیے گئے ہیں، دینی مدارس کے طلباء کا ایک ایک لمحہ بڑاقیمتی ہے۔پہلے ہی وقت کی تنگ دامانی کی وجہ سے نصاب مکمل کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔ کوروناکی وجہ سے کیا جانے والا لاک ڈاؤن کرونا سے زیادہ خطرناک ہے۔