عمران خان بروقت اور دیرپا فیصلے کررہے ہیں ،ہمایوں اخترخان

May 28, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال سمیت دیگر لیگی رہنمااپنے دور کی ترقی کے جعلی اعدادوشمارپیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی کوششوں سے نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ معیشت کوبہتری کی جانب بھی گامزن کیا ،کورونا کی وباء سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثرہوئی ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان موجودہ حالات میں بھی ہرگز مایوس نہیں اوربروقت اور دیرپا فیصلے کررہے ہیں۔ وہ پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے ، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں درست فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔