شریف فیملی جرات کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے،ن لیگ

May 28, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو جھکا نہیں سکتے حکمران ڈیل کا الزام لگاتے ہیں آج تک یہ نہیں بتا سکے کس نے این آر او مانگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں آج بھی ہم عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں ،شریف فیملی جرات کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔