گھروں سے زبردستی گند م اٹھانے پرحکومت کےخلاف مقدمات درج کروائیں گے،حسن مرتضیٰ

May 28, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھانے پر حکومت کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کردیا ہے،انھوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے گھروں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، چور سرکار تمام حدیں پھلانگ چکی ہے، اب اسے مزید برداشت نہیں کیا سکتا ،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں گندم کا ہدف پورا نہیں ہوا، نااہل حکمران اپنی نالائقی کو چھپانے کیلئے کسان کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں، محکمہ مال والے ہوش کے ناخن لیں، سرکار کے ملازم بنیں ۔وقت بدلتے دیر نہیں کسان کے گھر سے اٹھائے گندم کے ایک ایک دانے کا حساب دینا پڑے گا، گندم کے دانے ہی تھے جو کسان کی غربت چھپا رہا تھا اب وہ بھی چھینے جا رہے ہیں، کسان کے گھر سے دس من ، بیس من گندم اٹھانا ہدف پورا کرنا نہیں ، پنجاب اسمبلیبجٹ اجلاس میں کسان سے گندم چھیننے کے اس واردات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حکمرانوں کے ڈرامے ختم نہیں ہوتے، چند کروڑ خرچ کر جس ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا سکتا تھا اس نے کھربوں کا نقصان کر دیا،عالمی اداروں کے مطابق ٹڈی دل کی وجہ سے صرف بڑی فصلوں کو آٹھ سو ارب کا نقصان ہوگا ۔