پی ایچ اے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،چیئرمین یاسرگیلانی

May 28, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے ہیڈ کواٹرز جیلانی پارک میں ملازمین کے لیے عید ملن گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ زیشان رشید ، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ادارے کے آئین اور قانون کے مطابق کوشاں ہیں ۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے باغبان اور ورکرز ادارے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں ۔