سابق ڈائریکٹر پبلک ریلشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر عارف حسین بھٹی انتقال کر گئے

May 28, 2020

لاہور(خبر نگار) سابق ڈائریکٹر پبلک ریلشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر عارف حسین بھٹی انتقال کر گئے ، انکی نماز جنازہ آج 10 بجے جوہر ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ڈاکٹر عارف حسین بھٹی کا شمار ڈی جی پی آر پنجاب کے باصلاحیت افسران میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر عارف حسین بھٹی بطور پی آر او ٹو گورنر پنجاب، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز گوجرانوالہ سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے۔