پیپلز پارٹی کے وفد کی شہید پائلٹ سجاد گل کے والد سے اظہا رتعزیت

May 28, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے وفد نے کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونےو الے پائلٹ سجاد گل کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا۔ پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے رہنماچودھری سجاد نذیر کی قیادت میں وفد نےشہیدکےوالد گل محمد بھٹی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجاد گل نے اپنی جان کا نذرانہ دیدیا اور کوشش کی کہ کم سے کم نقصان ہو ۔ ہم مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔