عید کی تعطیلات کے دوران واسا ملازمین خصوصی ڈیوٹیاں دیتے رہے

May 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیوریج، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کی طرف سے عید تعطیلات منسوخ کیے جانے کے بعد ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں، واسا کے آن لائن کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی تمام شکایات کے ازالے کے لئے کوئیک رسپانس دیا جا رہا ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر بھی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ملازمین تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دیے رہے ہیں، واضح رہے کہ 23 مئی سے عید تعطیلات شروع ہونے پر تمام فیلڈ اور مینٹیننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹی پلان جاری کیا گیا تھا۔