اساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

May 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی اس سلسلے میں کہاگیا ہے کہ ایس آئی ایس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اساتذہ اپنے کوائف دوبارہ چیک کریں اور اپنے ریکارڈ کی درستگی کریں۔