ایکسپریس وے پر کورنگ برج، پی ڈبلیو ڈی انڈرپاس کی تعمیر کیلئے ٹینڈر طلب

May 28, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے نے کورال چوک سے جی ٹی روڈتک ایکسپریس وے کو سگنل فری کرنے کے پہلے مرحلہ کیلئے کورنگ برج کی تعمیر اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر کیلئے الگ الگ ٹینڈرطلب کر لئے ۔ یہ پراجیکٹ ایک سال میں مکمل ہو گا۔ کورنگ برج اور ڈیڑھ کلومیٹر کی اپروچ روڈ کی تعمیر کیلئے پی سی ون کی لاگت کا تخمینہ 74 کروڑ 41 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اس ٹینڈر کیلئے درخواست فارم دو جون تک دیئے جائیںگے اور تین جون کو ٹینڈر جمع اور کھولے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹیکنکل بڈز ( آفرز) کھولی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میںفنا نشل آفرز کھولی جائیںگی۔ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 55 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کیلئے ٹینڈرز درخواست فام 15جون تک ملیںگے اور 16کو ٹینڈرز جمع اور اوپن کئے جائیں گے۔کورال چوک سے جی ٹی روڈ تک ایکسپریس وے اس وقت چار رویہ ہے۔ یہ ہائی وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ یہ بین الاضلا عی شاہراہ ہے جہاں سے ہیوی ٹریفک بھی گزرتی ہے۔یہاں ٹریفک جام کی شکایات معمول ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے سی ڈی اے علی نواز اعوان ، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ پراسیس جلد مکمل کرکے تعمیراتی کام کا آ غاز کیا جا ئے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں ۔