اداکارسجاد کشور کے گھر ڈکیتی، لاکھوں کی نقدی اور زیورات چھین لئے گئے

May 28, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اداکارسجادکشورکے گھرڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوطلائی زیورات ،نقدی اوردیگراشیاء لوٹ کرلے گئے،دیگر وارداتوں میں شہری تین موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کوعمیرشکیل نے بتایاکہ نیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی اڈیالہ روڈاپنے سسرال آیاہواتھا میرے ناناسسر86 سالہ سجادحیدرکشور خرابی صحت کی وجہ سے اپنے کمرے میں موجود تھے کہ اچانک چارمسلح افرادگھرمیں داخل ہوئے جنہوں نے اپنے آپ کوخفیہ والاظاہرکیااورگھرکے دونوں ملازمین کوکچن میں بندکردیااس کے بعدہم سب کوایک کمرے میں بندکرکے گھرکی تلاشی لینی شروع کردی ،ملزمان گھرسے دس لاکھ روپے ،ڈائمنڈکی انگوٹھیاں ،تقریباً بائیس تولے وزنی طلائی زیورات ،پرفیوم ،پسٹل 30بوراورپانچ موبائل فون لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کوحبیب الرحمن نے بتایا کہ گھر سے میرا موبائل اور 30 ہزار روپے غائب تھے ۔ تھانہ ریس کورس کو ساجدمحمود نے بتایاکہ نامعلوم چور راحت کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اورڈیڑھ لاکھروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو صبیح الرحمن سکنہ عسکری2 نے بتایاکہ میرے گھر کے تالے توڑ کر 1300پائونڈ، 45ہزارروپے ،طلائی زیورات اور پرائز بانڈ مالیتی 5لاکھ روپے چرا لئے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ملک عابدمحمود نے بتایا کہ گلزارقائدمیں میرے بھتیجے نعمان کے گھر سے نامعلوم چور گھریلوسامان چوری کرکے لے گئے۔