ایس او پیز پہ عملدرآمد نہ کرنیوالی 48گاڑیوں کے چالان

May 28, 2020

اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) کوروناوائرس کے حوالے سے جاریایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 48گاڑیوں کے چالان کردئیے گئے ۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگر عملے نے ایس او پیز پر عمل درآمد اور مجوزہ کرایوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فیض آباد کے بس اڈوں کا دورہ کیا۔ متعدداڈوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 48 گاڑیوں کے موقع پر چالان کیے گئے اور چار گاڑیوں کو فیض آباد ٹریفک آفس کی تحویل میں دے دیا گیا۔