ناکے پر شہید دوپولیس اہلکاروں کے قتل کی ایف آئی آردرج

May 28, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس ناکے پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے دوپولیس اہلکاروں کے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔ایف آئی آرمیں انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات،قتل ، پولیس مزاحمت کی دفعات لگائی گئی ہیں ،اے ایس آئی عبدالغفارنے تھانہ ترنول کوبتایاکہ جی ٹی روڈپرلگے پولیس ناکے کی ڈیوٹی چیک کرنے کی غرض سے جب رات9بج کر25منٹ پر26 نمبر چونگی نزدپولیس ناکہ پہنچے تودیکھاکہ دوبغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں پرچارافراد راولپنڈی کی طرف سے آئے۔اے ایس آئی محسن ظفراورہیڈ کانسٹیبل سجاداحمدنے ان کوچیکنگ کیلئے روکا تو پیچھے بیٹھے افراد نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ آئی جی کی ہدایت پرڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدکی سربراہی میں دوسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثناء تھانہ ترنول کے علاقہ 26 نمبر چونگی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی عمر خان کی زیر نگرانی مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران 15سے زیادہ مشکوک افراد کو تصدیق کے لیے تھانےمنتقل کیا گیا۔ مشکوک افراد سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ۔