مارکیز و شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے، کیٹررزایسوسی ایشن

May 28, 2020

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) اسلام آباد کیٹررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نےوفاقی و ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم جون سے مارکیز اور شادی ہالز کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ایسوی ایشن کے چِیئرمین مختارعباس، صدر سلمان اشرف اور جنرل سیکرٹری بختاوربٹ نے میڈیا سےگفتگو میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیز اور شادی ہالز کی بندش پرتشویش کا اظہار کیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دیگر کاروبار کی مشروط اجازت دی گئی ہے اسی طرح انکوبھی کام کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ کاروبار نہ ہونے کے باوجود تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں تاہم اب نقصان ہماری برداشت سے باہر ہے۔