پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کی کال

May 28, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی۔ تنظیم کے صدر کاشف مرزا کی کال پر پرائیویٹ سکولز تنظیمیں تعلیم سب کیلئے اور تعلیمی حقوق کی خاطر پریس کانفرنس اور مظاہرے کرینگے۔ انہوں نے 15جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یکم جون سے ایس او پیز کے تحت سکولز کھولے جائیں اور ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے 50فیصد تعلیمی ادارے بند اور 10لاکھ لوگ بیروزگار ہو جائینگے۔