اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ

May 28, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے بین الا قوامی سطح کے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ کیلئے سی ڈی اے اگلے ہفتے درخواستیں طلب کرے گا۔ کنسلٹنٹ فرم کی تقرری کیلئے ٹی او آرز بنالی گئی ہیں۔ سی ڈی اے نے اس ضمن میںپلاننگ کمیشن سے بھی مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ درخو استوں کی وصولی کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جا ئے گا۔ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کا مقصد بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نئی ترامیم لانا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جا ئے گی۔کنسلٹنٹ فرم سروے کرکے ا پنی سفارشات دے گی ۔ کنسلٹنٹ کو سفارشات کی تیاری کیلئے ایک سال کا وقت دیا جا ئے گا۔