شہدائے سانحہ بری امام کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائیگا، ٹی این ایف جے

May 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع اسلام آباد کے صد رعلامہ بشارت حسین امامی نے کہا ہے کہ شہدائے سانحہ بری امام کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کی 15ویں برسی کے موقع پر شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں صبر و تحمل کی تلقین کرکے پرامن پالیسی پر قائم رہنے کا اعلان کیا تھا ۔ ذوالفقار علی راجہ نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم شہادت حضرت علی کے جلوسوں میں عزاداروں کیخلاف درج کیے گئے مقدمات واپس لئے جائیں ۔