کوئٹہ:کلی الماس میں موٹر سائیکل ٹکرانے پرجھگڑا، نوجوان جاں بحق

May 28, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی الماس میں موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے کلی الماس کا رہائشی عبدالصمد بدھ کی شام کو پیدل گھر جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار اس سے ٹکرا گیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر عبدالصمد زمین پر گرنے سے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کو نجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اہلخانہ اسے گھر لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔