لورالائی ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاںبحق

May 28, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ مشتعل افراد نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے درگی کا رہائشی نوجوان محمد ایوب گزشتہ روز سڑک کنارے کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل کر شدید زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ و اقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا ۔