مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں کورونا کی تصدیق

May 28, 2020

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، 2 اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین میں بھی مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے اور دونوں اراکین اسمبلی سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہیںجبکہ صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کورونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں سے 3 ارکان اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔