پاکستان: 62330 کورونا مریض، 1 ہزار 276 اموات

May 28, 2020

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 621 ہزار 330 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 276 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 39 ہزار 735 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 20 ہزار 231 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 25 ہزار 309 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 396 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 37 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 381 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 483 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 425 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 616 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 41 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تیاریاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 15 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 19 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 651 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 219 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 5 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔