دنیا میں 5813239 کورونا مریض، 357893 اموات

May 28, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ 13 ہزار 239 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 57 ہزار 893 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 52 ہزار 935 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 14 ہزار 940 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 114 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 45 ہزار 911 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 53 ہزار 646 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 151 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 661 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 25 ہزار 697 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 142 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 83 ہزار 849 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 118 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 460 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 240 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 72 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 139 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 596 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 913 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 533 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 895 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: واشنگٹن میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 431 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 797 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 540 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 959 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 627 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 849 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 425 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 541 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 621 ہزار 330 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 276 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 39 ہزار 735 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 20 ہزار 231 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔