CEO ہواوے کی کینیڈا سے بے دخلی کی کارروائی جون میں ہو گی

May 28, 2020

ہواوے ٹیکنالوجیز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مینگ وانزُو Meng Wanzhou کو کینیڈا سے بے دخل کرنے کے لیے کارروائی جون میں شروع کی جائے گی۔

مینگ وانزُو کینیڈا میں مقیم ہیں اور ان پر دھوکا دہی کے الزام میں امریکا میں مقدمہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ہواوے کی نئی ایپ سے گوگل میپس کو نقصان کا اندیشہ؟

مینگ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہواوے کمپنی کے ایران میں کام کرنے والی ایک کمپنی سے تعلقات کے بارے میں HSBC کو دھوکے میں رکھا۔

مینگ کے وکلاء نے کینیڈا کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کینیڈا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں نہیں لگائیں اس لیے کینیڈا میں مینگ پر مقدمہ بھی نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے: ہواوے کو امریکا میں کام کیلئے مزید 45 دن کی مہلت

جج نے یہ درخواست مسترد کر دی جس کے بعد مینگ کو بے دخل کر کے امریکا بھیجنے کا مقدمہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔