کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل ٹائر برآمد

May 28, 2020


کراچی میں کسٹمز نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، پرانی سبزی منڈی میں گوداموں پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد کرلئے گئے.

‎کسٹمز ٹیم نے پرانی سبزی منڈی کے قریب اسمگل شدہ ٹائروں کی خفیہ اطلاع پر گوداموں پر چھاپہ مارا جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر برآمد کیے گئے ۔

اسمگل شدہ ٹائروں کو 18گاڑیوں کی مدد سے منتقل کیا جا رہا تھا جن میں10ٹرالر اور 8ٹرک شامل تھے، چھاپے کے دوران اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کسٹم حکام کے مطابق اسمگل شدہ ٹائروں کے خلاف اب تک کی یہ کسٹم کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

گزشتہ روز کسٹم نے نرسری کے قریب چھاپہ مارکر 5کروڑ سے زائد کا کپڑا بھی برآمد کیا تھا جبکہ صدر کے علاقے سے کچھ روز قبل گودام سے اسمگل شدہ شیشہ، فلیور اور شیشے میں استعمال ہونے والا کروڑوں مالیت کا سامان بھی برآمد کیا تھا۔