لاک ڈاؤن پر نئی تجاویز، پنجاب کابینہ کا اجلا س آج ہوگا

May 28, 2020

لاک ڈاؤن کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کیا اختیار کرنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی آج سرجوڑ کر بیٹھے گی، عید کے ا یام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی، لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئی تجاویز کاجائزہ لیکر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ایوان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لیکر آئندہ کے لئے فیصلے کیے جائیں گے ۔

محکمہ صحت کے حکام کورونا کیسز اور آئندہ طبی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دیں گے جبکہ انتظامی اداروں کی جانب سے عید کے ایام میں ایس اوپیز پر عملدر آمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

اجلاس میں وزیرتجارت میاں اسلم اقبال صوبہ بھر میں 4 دن مارکیٹیں، شاپنگ مالز اوربازار کھولنے اور 3 دن بند رکھنے کی تجویز پیش کریں گے، کمیٹی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی دوکانداروں اور تاجر تنظیموں کی ذمہ داری کابھی تعین کرے گی۔

کورونا کابینہ کمیٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت پالیسی کی منظوری بھی دے گی۔