کراچی: کورونا کے باعث بند جم اب کھلنے لگے

May 28, 2020

کراچی میں کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً تین ماہ بند رہنے کے بعد فٹنس جم کھلنے لگے، جم سینٹرز نے شام پانچ کے بجائے رات نو بجے تک کھلے رکھنے کی درخواست کی ہے۔

کراچی میں فٹنس اور ٹریننگ کے لیے جم کھلنے لگے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طور پر جم بند کرنے پڑے تھے، تین ماہ بعد اب سینٹرز کھلنے پر ان میں اسپرے کیا گیا، مشینوں کی بھی صفائی کی گئی اور جگہ جگہ سینٹائزر باکس بھی نصب کیے گئے۔

سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین سہیل انور کا کہنا ہے کہ جم میں زیادہ تر افراد شام کو آتے ہے اس لیے حکومت سے درخواست ہے جم کو شام پانچ کے بجائے رات نو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔