ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا

May 28, 2020

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کی ٹیلی کانفرنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے مستقبل کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی۔

اجلاس میں کئی بورڈ اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا، تمام ایجنڈا آئٹمز کو 10 جون تک ملتوی کردیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے کہ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں آئی سی سی کی اہم ٹیلی کانفرنس ہوئی لیکن اس میں بھی ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کانفیڈنشیلٹی کے ایشو پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں کئی بورڈز اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت دیگر معاملات پر بحث 10 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اجلاس میں بورڈز نے آئی سی سی منیجمنٹ کو کوویڈ 19 کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز کی کھوج جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔