کے پی میں کورونا سے اموات کی تعداد 432 ہوگئی

May 28, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران7 فراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 432 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے 2693 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔